چینی حکومت کی جانب سے کیوبا کے لیے خوراک کی ہنگامی امداد کی پہلی کھیپ ہوانا پہنچی۔
چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لو ژاؤہوئی نے حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “چینی حکومت کو کیوبا کے دوستوں کی جانب سے ہونے والی ہر پیش رفت پر فخر ہے اور وہ ہر مشکل میں اپنے ان دوستوں کی ہمدرد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ امداد چینی عوام کی دوستی اور محبت کی علامت ہے۔ چینی عوام ہمیشہ کیوبا کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور چین -کیوبا سوشلسٹ ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو عملی جامہ پہنانے نیز ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوشش کریں گے۔
کیوبا کے نائب وزیر اعظم تاپیا فونسیکا نے اپنی تقریر میں کیوبا کی حکومت، کیوبا کی کمیونسٹ پارٹی اور عوام کی جانب سےچین کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ عطیہ کیوبا کے لیے بہت اہم ہے ۔ 60 سال سے زائد عرصے سےامریکی حکومت کی جانب سے کیوبا پر پابندیاں عائد ہیں جن کے انتہائی منفی اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ یہ عطیہ اس باہمی مدد کا عکاس ہےجو چینی عوام نے کیوبا کے عوام کو فراہم کی ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کیوبا ، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کی حمایت کرتا ہے ، کیوبا اور چین ایک جیسی اقدار کے حامل ہیں اور یہ یقین رکھتے ہیں کہ مستقبل روشن ہوگا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔