ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارڈو نے “نیٹو-یوکرین کونسل” کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو اس وقت “جنگی بخار” کی کیفیت میں ہے، جس سے جنگ بڑھنے کا شدید خطرہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیٹر سیجارڈو کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران کی گئی ہر بات نے امن کے فوری حصول کی ضرورت کی تصدیق کی ہے،کیونکہ روس یوکرین تنازع کی صورت حال سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اگر مسئلے کو جلد ہی سفارتی ذرائع سے حل نہ کیا گیا تو ہلاکتوں اور تباہی میں خوفناک اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ اجلاس میں زیادہ تر تقاریر اس بارے میں تھیں کہ یوکرین کو ہتھیاروں کی سپلائی کیسے بڑھائی جائے۔ہتھیاروں کی ترسیل اب مشکل ہوتی جا رہی ہے کیونکہ زیادہ تر اتحادیوں نے اپنے فوجی سازوسامان کے ذخائر مکمل طور پر یوکرین کے حوالے کر دیئے ہیں ۔
انہوں نےاس بات کا اعادہ کیا کہ ہنگری ، یوکرین کو ہتھیاروں کی منتقلی اور یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے میں نیٹو کے وسیع تعاون کا مخالف ہے اور ہنگری منصوبہ بندی، آپریشن یا اس کی مالی اعانت میں شامل نہیں ہوگا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔