اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ توشہ خانے کا جو ہار بیچنے پرسزا ہوئی وہ آج بھی ہمارے پاس ہے اور اس کی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے۔
نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز)سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ایک ہار کے اوپر چل رہا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ہارکی قیمت 300 کروڑ ہے، ان بیچاروں کو معلوم نہیں ہار آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عدالت میں وہ ہار پیش کرنا چاہ رہے ہیں، ہار تحفے میں ملا تو ملٹری سیکرٹری بنی گالہ لایا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اس ہارکو توشہ خانہ میں جمع کرائیں، ہار توشہ خانہ میں جمع ہونے کے بعد قیمت دے کر حاصل کیا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ اس ہارکی اصل قیمت ایک کروڑ روپے کے قریب بنتی ہے، انہوں نے ہار کی قیمت 300 کروڑ کرکے بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ پرمقدمہ کیا۔
مشعال یوسفزئی نے کہا کہ ہار اڈیالہ نہیں آنے دیا گیا اور آج بھی وہ ہمارے پاس موجود ہے، ان کی گیم ان پر ہی آن پڑی ہے۔
خیال رہےکہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 5 ستمبر 2022 کو دائر کیا گیا تھا اور عدالت نے 31 جنوری 2024 کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کو 14،14 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
یکم اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی سزا معطل کی تھی اور ضمانت پر رہا کرنیکا حکم دیا تھا۔
Trending
- کراچی میں ایک اور بند فلیٹ سے 2 بچیوں سمیت ایک ہی خاندان کی 5 لاشیں برآمد
- چین اور روس ایران کی مدد نہیں کر رہے، ٹرمپ
- اسکردو کی پرواز کی 6 گھنٹے بعد کراچی واپسی پر مسافر سیخ پا، معروف گلوکار سوار تھے
- غزہ میں فوجی کارروائیوں پر دستاویزی فلم کی اسرائیل میں پذیرائی، نیتن یاہو برہم
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 106 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔