چین کے صدر شی جن پھنگ کے عنقریب دورہ فرانس کی مناسبت سے چائنا میڈیا گروپ اور چین میں فرانسیسی سفارت خانے نے مل کر بڑے پیمانے پر چین فرانسیسی فوڈ کلچر ایکسچینج پروگرام “پیک فوڈ مومنٹ ۔ چین۔فرانسیسی شیف مقابلہ” کا آغاز کیا۔
سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب سے خطاب کیا اور مہمانوں کے ساتھ مشترکہ طور پر پروگرام ریلیز کیا۔
شین ہائی شیونگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں سربراہان مملکت کی رہنمائی میں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تبادلوں کو گہرا کیا گیا ہے جس سے عالمی تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ نے فرانس میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے ساتھ مفید تعاون کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے ، اور چین ۔ فرانسیسی ثقافتی تبادلوں کو مسلسل وسعت دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس فوڈ کلچر ایکسچینج پروگرام کی کل 10 اقساط ہیں، ہر قسط کا دورانیہ 60 منٹ ہے. یہ پروگرام جولائی میں چائنا میڈیا گروپ ، نیو میڈیا پلیٹ فارمز اور فرانسیسی میڈیا کے متعدد چینلز پر نشر کیا جائے گا۔
Trending
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔