دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے ارکان محمد یوسف، وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف اسکواڈ کا اعلان کیا، اراکین کا کہنا تھا کہ محمد رضوان، اعظم خان، حارث رؤف اور عرفان خان نیازی کی فٹنس میں بہتری آگئی ہے اور ٹریننگ کررہے ہیں۔
اس موقع سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں زمان اور اسامہ میر ہمارے اسکواڈ کا حصہ تھے تاہم انکی جگہ حارث رؤف اور حسن علی کی شامل کیا گیا ہے جبکہ آغا سلمان بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ میں فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں منتخب کیا گیا ہے۔کپتان بابراعظم، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس، محمد عامر ، محمد رضوان، محمد عرفان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔