اسلام آباد:حال ہی میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ہے ۔ سال 2024 میں پاکستان کا صدر منتخب ہونے کے بعد چینی میڈیا کو ان کا یہ پہلا انٹرویو ہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر کئے جانے والے انٹرویو میں آصف زرداری نے گزشتہ نسل کے رہنماؤں کے درمیان پاکستان اور چین کی گہری دوستی کو یاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی صورتحال چاہے جیسی بھی ہو یا اس میں کوئی بھی تبدیلی ہو ، پاکستان اور چین کے تعلقات ہمیشہ مضبوط، پائیدار اور سدا بہار رہے ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، مختلف خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کیا ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی مثال قائم کی ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تکمیل ، “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشی ایٹو کی مشترکہ تعمیر، “تین عالمی انیشی ایٹوز ” اور دیگر اہم گلوبل گورننس کے چینی تصورات نے انسانی تہذیب کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔