بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکومت کے دو سینئر اہلکاروں اور فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے تین رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست دے رہے ہیں ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کریم خان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی معقول بنیاد ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع گیلانٹے 8 اکتوبر 2023 سے غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے ذمہ دار ہیں۔
ان جرائم کا ارتکاب اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کے تناظر میں کیا گیا تھا، جس میں جنگی حربے کے طور پر شہریوں کو بھوکا رکھنا ، ان کے ساتھ بدسلوکی کرنا ، جان بوجھ کران پر حملے کرنا اور شہریوں کے قتل سمیت دیگر جرائم شامل ہیں جو آج تک جاری ہیں۔
بیان کے مطابق، کریم خان نے حماس کے تین رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے بھی درخواست دی تھی، ان کا کہنا ہے کہ حماس کے تینوں رہنما مجرمانہ طور پر اسرائیلی سرزمین اور غزہ کی پٹی میں “کم از کم 7 اکتوبر 2023 سے” “جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم” کے ذمہ دار ہیں اور ان کے پاس اس بات پر یقین کرنے کی وجوہات بھی ہیں ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔