بیجنگ:سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آستانہ میں قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ صحافیوں سے ملاقات کے دوران ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وانگ ای نے کہا کہ چین ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ عبداللہیان کے انتقال پر بے حد افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے مرحومین کے رشتہ داروں، ایرانی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئَے کہا کہ صدر رئیسی اور وزیر خارجہ عبد اللہیان نے چین -ایران تعلقات کی ترقی اور علاقائی دوستانہ تعاون میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حادثے کے بعد چین کی جانب سے سرچ اینڈ ریسکیو کے کام میں مدد فراہم کی گئی اور ہم ایران کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایرانی حکومت اور عوام اس مشکل وقت سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Trending
- 15 لاکھ پاکستانی بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار، یونیسیف
- ایمرجنسی واپسی کی شرط پر مذاکرات نہیں ہوں گے، رانا ثناء
- گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
- گیری کرسٹن کی مارگلہ ہلز میں ماؤنٹین بائیکنگ
- سرکاری گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 افراد زخمی، ایم این اے کا بیٹا گاڑی چلا رہا تھا
- وکٹ کیپر محمد رضوان کی کرکٹ میں واپسی!
- وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی شنگھائی الیکٹرک گروپ کے وفدسے ملاقات ،سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی
- گلشن حدید میں ایک گھر سے 5 لاشیں ملنے کا کیس، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی
- محمد رضوان کے معاملات بہتری کی جانب گامزن
- سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔