پاکستان نے ایران کو ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کردی۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی حکام پوری اہلیت رکھتے ہیں کہ وہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کریں اگر ضرورت پڑے تو پاکستان تحقیقات میں معاونت فراہم کرسکتا ہے۔
علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نےگزشتہ روزمتحدہ عرب امارات کادورہ کیا اور پاکستان اور یو اےای قیادت کےدرمیان مختلف امورپرگفتگوہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےایران کاتعزیتی دورہ کیا اور ایران کے سپریم لیڈرسے بھی تعزیت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم،اسحاق ڈارنےایس سی اواجلاس میں نمائندگی کی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈارنے آستانہ سے بشکیک کادورہ کیا، سارک سیکرٹری جنرل نے پاکستان کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آئرلیںڈ، ناروے اوراسپین کی جانب سے فلسطینی ریاست تسلیم کرنےکاخیرمقدم کرتےہیں، پاکستان فلسطینی عوام کےحق خودارادیت کی ہرفورم پرحمایت کرتاہے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ 4500سےزائد اکستانی طلبا فلائٹس سےواپس آئے، حکومت واپسی کے عمل میں مکمل تعاون کررہی ہے، بھارت کی طرف سے پاکستان میں دھشت گردی پر گہری تشویش ہے، ہم نے کئی بار اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے۔
Trending
- قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کا فیصلہ، آٹا پھر بھی مہنگا
- جیکولین کو چھوڑنے کی منتیں کرتی تھیں؛ چندرشیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط سامنے آگیا
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔