لاہور:لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی سمیت 6 اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویراحمد شیخ نے ایف آئی اے کے چالان پر سماعت کی۔
ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ملزمان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنے ساتھ عدالت نے ملزمان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ،سماعت19ستمبر تک ملتوی کردی۔
عدالت نے مونس الٰہی کی جائیدادیں اور بینک اکاونٹس کو منجمد کرنے کا حکم بھی دے دیا، مونس الٰہی کے نام پر گلبرگ میں واقع ایک پلاٹ اور ایک گھر بھی منجمد کرنے کا حکم دیدیا گیا، مونس الہیٰ کی قصور میں واقع 26 کینال سےزائد اراضی بھی منجمد کر دی گئی۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔