راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ آر اے بازار میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقدمہ پولیس مدعیت میں 16 ایم پی او، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعہ 188، روڈ بلاک کرنے و پنجاب حکومت کے خلاف نعرہ بازی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق امن وامان کی ڈیوٹی کے لیے فورس کے ساتھ کلمہ چوک موجود تھے جہاں پی ٹی آئی کے رہنما خالد جدون، مسلم شہزاد ،خطیب الرحمان اور راجہ بابر کی سربراہی میں 15 کارکنان ریلی کی شکل میں دھمیال روڈ پر آگئے۔
ریلی کے شرکاء نے روڈ بلاک کر کے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی شروع کر دی جس پر پولیس ٹیم نے ان میں سے راجہ بابر حسین کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر گلیوں میں فرار ہوگئے۔
ملزمان نے پابندی کے باوجود ریلی نکال کر روڈ بلاک کرکے حکومت پنجاب کے خلاف نعرہ بازی اور احتجاجی مظاہرہ کرکے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Trending
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔