لاہور:پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی سالگرہ 2 اکتوبر کو منائی جائے گی ۔ اپنی جاندار اداکاری اور گیت عکسبند کروانے میں بے مثال، نامورفلمسٹار وحید مراد 2 اکتوبر 1938 کو کراچی میں پیدا ہوئے، پاکستان کی تاریخ میں کبھی کسی بھی ہیرو کو اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہوئی جتنی وحید مراد کو ہوئی۔ ان کے پرستاروں نے ان کے لباس، انداز اور ہیئر اسٹائل تک کو کاپی کیا۔
وحید مراد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز بطور سپورٹنگ ایکٹر فلم اولاد سے کیا جبکہ بطور ہیرو ان کی پہلی فلم ہیرا اور پتھر تھی۔ وحید مراد کی 1966 میں بننے والی فلم ارمان نے باکس آف کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ وحید مراد نے 124 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں ایک پشتو اور آٹھ پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔ وحید مراد کو 2002 میں لائف ٹائم ایوارڈ اور وفات کے 27 سال بعد 2010 میں ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
1980 میں وحید مراد ایک حادثے کا شکار ہوگئے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ شدید زخمی ہوگیا اور پلاسٹک سرجری کرانا پڑی ،اس کے بعد فلموں میں ناکامی نے وحید مراد کو دل برداشتہ کر دیا اور 23 نومبر 1983 کی صبح فلم انڈسٹری کا یہ درخشاں ستارہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا۔
وحید مراد کی سالگرہ کے موقع پر شو بز انڈسٹری اور مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام منعقدہ تقریبات مین ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔
Trending
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
- چین میں کرپشن الزامات پر2 اعلیٰ ترین فوجی افسران برطرف
- بھتیجے نے مبینہ زیادتی کے بعد چچی کو سر پر اینٹ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا
- ورلڈکپ ہاکی: جنوبی افریقا کو شکست، پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
- میرے لیے وزارت کوئی معنی نہیں رکھتی، قصور بنتا ہے تو وزارت قربان کردوں گا، مصطفیٰ کمال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔