لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس نے شمالی اسرائیل میں گفر یووال اور گفر جیلاردی میں اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملے کئے ۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی حزب اللہ نے 30 ستمبر سے اب تک اسرائیل پر 550 سے زائد راکٹ اور میزائل داغے ہیں۔ اسرائیل کی دفاعی افواج نے 4 اکتوبر کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 30 ستمبر کو لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں لبنانی حزب اللہ کے اہداف کے خلاف “محدود زمینی آپریشن” کے بعد سے اسرائیلی فوج نے 21 کمانڈروں سمیت لبنانی حزب اللہ کے تقریباً 250 ارکان کو شہید کیا ہے اور 2ہزارسے زائد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنانی حزب اللہ کمیونیکیشن نیٹ ورک کے سربراہ ثقفی 3 تاریخ کو اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے۔ لبنانی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران لبنان میں اسرائیل کی جانب سے حملوں میں 12 لاکھ سے زائد افراد بے گھر اور تقریباً 2000 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔4 تاریخ کو اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ لبنان میں تقریباً 900 پناہ گاہوں میں سے بیشتر مہاجرین سےبھر چکی ہیں۔
امریکی صدر بائیڈن نے ایک بریفنگ میں کہا کہ اسرائیل نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ایران کے حملوں کا جواب کیسے دیا جائے۔ امریکہ اس وقت ایران کے خلاف پابندیوں پر غور کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے اسی دن کہا کہ اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو یقین دہانی نہیں کرائی ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔ لبنان کے شہر بیروت کے دورے پر موجود ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسی دن کہا کہ اسرائیل پر ایران کے حملوں کا مقصد صرف فوجی اور سکیورٹی اہداف تھے۔ جب تک اسرائیل ایران کے ہدف پر حملہ نہیں کرے گا، ایران کے پاس آپریشن جاری رکھنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ اگر اسرائیل نے کوئی کارروائی کی تو ایران کا جواب زیادہ دانشمندانہ، مناسب اور مکمل ہوگا۔
Trending
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post