چین کے ریاستی کونسل کے تائیوان افیئرز آفس نے شین بویانگ، چھاؤ شنگ چھینگ اور بلیک بیئر اکیڈمی کو “تائیوان علیحدگی پسند”سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر قانون کے مطابق سزا دینے کا فیصلہ کیا ۔
چین کے ریاستی کونسل کے تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان چھین بن ہوا نے کہا کہ “بلیک بیئر اکیڈمی ” نے ڈی پی پی حکام اور بیرونی قوتوں کی مدد سے “لیکچر ز ” اور “تربیت”جیسی سرگرمیوں کی آڑ میں “پرتشدد تائیوان علیحدگی پسندوں”کو تربیت دی،”تائیوان علیحدگی پسند” سرگرمیوں میں کھلم کھلا شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ “بلیک بیئر اکیڈمی” کے انچارج شین بویانگ اور بھاری مالی مدد فراہم کرنے والے چھاؤ شنگ چھینگ نے آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو شدید خطرے میں ڈالا اور آبنائے کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات اور چینی قوم کے بنیادی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا۔
چھین بن ہوا نے کہا کہ چائنیز مین لینڈ نے شین بویانگ اور چھاؤ شنگ چھینگ کو ” تائیوان علیحدگی پسندوں ” کی فہرست میں شامل کیا ہے ، اور “بلیک بیئر اکیڈمی” اور شین اور چھاؤ اور ان کے اہل خانہ کے مین لینڈ ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے ۔اس کے علاوہ “بلیک بیئر اکیڈمی” ، اور شین اور چھاؤ سے وابستہ اداروں کے متعلقہ مین لینڈ اداروں کے ساتھ تعاون کو محدود کر دیا گیاہے۔
چھین بن ہوا نے کہا کہ قومی احیاء اور مادر وطن کی وحدت کے عمومی تاریخی رجحان کے سامنے ، “تائیوان کی علیحدگی” کے عناصر بالآخر اپنے اقدامات کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔