ابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 کے سابق ایڈیشن کی فاتح نیو یارک اسٹرائیکرز نے آئندہ سیزن کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں ایون لیوس، ڈیوالڈ بریوس، ڈگ بریسویل، کوشل پریرا، علی شان شرفو، مانک چوہدری ، نیتھن ایڈورڈ، ڈومندو سیومینا، آصف علی، ریس ٹاپلی جیسے لیجنڈز شامل ہیں۔نیو یارک اسٹرائیکرز نے بیٹنگ اور آل راؤنڈ ٹیلنٹ کے اپنا اسکواڈ مضبوط بنایا ہے جس میں ایون لوئس جیسے نمایاں نام شامل ہیں جو اپنی طاقتور ہٹنگ کے لئے مشہور ہیں۔ ڈیوالڈ بریوس، ایک ابھرتے کھلاڑی ہیں جو اپنی جارحانہ بیٹنگ اور تیزی سے اسکور کرنے کی صلاحیت کے لئے جانے جاتے ہیں ۔ ڈگ بریسویل، جن کی آل راؤنڈر کی حیثیت سے ورسٹائل صلاحیت ٹیم کے توازن کو مضبوط کرتی ہے۔ کوشل پریرا اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ اور اننگز کے لئے مشہور ہیںجبکہ پاکستان کے آصف علی میچ کو فتح تک لے جانے کے لئے دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ٹیم کے مالک ساگر کھنہ نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے اسکواڈ میں امتزاج بارے پرجوش ہیں۔ ہمارے تجربہ کار کھلاڑی انمول تجربہ لیکر آئے ہیں جبکہ نوجوان ٹیلنٹ اپنی پہچان بنانے کے لیے بے تاب ہیں وہ اس بات سے بہت خوش ہیں کہ ہماری نئی لائن اپ اس سیزن میں جوش و خروش سے حصہ لے گی۔
Trending
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا