بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 17 اکتوبر کو چین کے راکٹ فورس کے ایک بریگیڈ کا معائنہ کرنے کے دوران اس بات پر زور دیا ہے کہ عسکری تعمیر کی اعلیٰ معیار کی ترقی اور اسٹریٹجک ڈیٹرنس اور حقیقی جنگی صلاحیتوں کو بڑھایا جائے تاکہ پارٹی اور عوام کی جانب سے مختلف کاموں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا جا سکے ۔
شی جن پھنگ نے معائنے کے دوران ہتھیاروں اور سازوسامان کی تکنیکی اور ٹیکٹیکل کارکردگی پر بریفنگ کی سماعت کی اور افسران اور فوجیوں کے آپریشنل اور تربیتی امور کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بریگیڈ کی ورک رپورٹ کی سماعت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فوجی تربیت،جنگی تیاری اور فوجیوں کی جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانا اور ملک کی اسٹریٹجک سلامتی اور مرکزی مفادات کا بھرپور تحفظ کرنا اہم ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ جدید جنگی صورتحال اور طریقہ کار میں تبدیلیوں کو اپناتے ہوئے نئے سازوسامان ، نئی مہارتوں اور نئی حکمت عملی سے متعلق تربیت کو مضبوط بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ معاون سہولیات کی تعمیر کو مضبوط بنانا اور حقیقی جنگی صلاحیت تشکیل دینے کے لئے ایک نظام وضع کرنا ضروری ہے۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔