دبئی :بھارتی ایم ایم اے فائٹر سنگرام سنگھ پروفیشنل مکسڈ مارشل آرٹس میں واپسی کے ساتھ تاریخ دہرانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے باضابطہ طور پر اپنے دوسرے مقابلے کا اعلان کیا ہے جو فروری 2025 میں امریکہ میں شیڈول ہے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انہیں کیلیفورنیا کے شہر سنی ویل میں انٹرنیشنل انوویٹرز چینج میکرز ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا ہے جس سے جنگی کھیلوں کی دنیا میں ان کے موثر کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔سنگرام سنگھ نے پاکستانی فائٹر علی رضا ناصر کو شکست دیکر ایم ایم اے ڈیبیو میں ٹائٹل جیتنے والے پہلے بھارتی مرد پہلوان کی حیثیت سے تاریخ رقم کی۔ ریسلنگ میں کامن ویلتھ ہیوی ویٹ چیمپیئن سے ایم ایم اے میں صف اول کی شخصیت تک ان کا قابل ذکر سفر تھا ۔اپنے آنے والے مقابلے سے متعلق بات کرتے ہوئے سنگرام سنگھ نے کہا کہ مارشل آرٹس کا سفر کبھی بھی حقیقی طور پرختم نہیں ہوتا ہے بلکہ صرف ترقی کرتا ہے۔ انٹرنیشنل انوویٹرز چینج میکرز ایوارڈ سے نوازے جانے سے نئی بنیادیں قائم کرنے کے میرے عزم کو مزید تقویت ملی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا