دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کوارٹر فائنل کے دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرنے والوں میں ابوظہبی سے کیمبرج ہائی اسکول اور انڈین اسکول المرور دبئی سے دبئی کالج، دبئی انٹرنیشنل اکیڈمی ایمریٹس ہلز، ونچیسٹر اسکول، دہلی پرائیویٹ اسکول اور جی ایم ایس ماڈرن اکیڈمی یا جے ایس ایس پرائیویٹ اسکول شامل ہیں ۔ دہلی پرائیوٹ اسکول شارجہ کوارٹر فائنل کی فہرست میں شامل ہیں ۔ یہ ٹیموں اب سیمی فائنل میں رسائی کےلئے کوششیں کریں گی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میچز جمعہ 8 نومبر سے شروع ہوں گے جس میں دبئی کالج کا مقابلہ کیمبرج ہائی اسکول سے ہوگا۔ کوارٹر فائنل مقابلے 11 نومبر تک جاری رہیں گے۔ باقی تین میچز میں ونچیسٹر اسکول کا مقابلہ ابوظہبی انڈین اسکول، المرور سے ہوگا۔ ڈی آئی اے امارات ہلز کا مقابلہ دہلی پرائیویٹ اسکول شارجہ سے ہوگا جبکہ دہلی پرائیویٹ اسکول دبئی جی ایم ایس ماڈرن اکیڈمی یا جے ایس ایس پرائیویٹ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 ٹی 20 فارمیٹ میں 34 انڈر 19 اسکول ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ آئی ایل ٹی 20 اسکولز کپ 2024 کا فائنل ہفتہ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔
Trending
- کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا
- راولپنڈی، 12 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
- پاکستان، سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سیف علی خان کی انسٹاگرام پر باضابطہ انٹری، پہلی پوسٹ میں کیا شیئر کیا؟
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل