ایڈیلیڈ: تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے جہاں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا اور قومی ٹیم نے 22 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 140 رنز بنا لیے ہیں، صائم ایوب 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی باری میں 6 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جیک فریزر اور میتھیو شارٹ نے کیا لیکن دونوں کھلاڑیوں کو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی پویلین لوٹا دیا، جیک فریزر 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ میتھیو شارٹ کو شاہین نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
آسٹریلیا کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جوش انگلس تھے جو 18 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے، مارنس لبوشین کو بھی حارث نے ہی پویلین کی راہ دکھائی۔
محمد حسنین نے آسٹریلیا کے سیٹ بیٹر سٹیو سمتھ کو 35 رنز پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا جبکہ سٹار بیٹر گلین میکسویل ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 16 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
آل راؤنڈر ایرون ہارڈی کو حارث رؤف نے 13 کے انفرادی سکور پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ باؤلر مچل سٹارک صرف ایک رن بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر رضوان کو کیچ تھما بیٹھے تاہم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز حارث رؤف کا پانچواں شکار بنے، آسٹریلیا کی آخری وکٹ ایڈم زمپا کی گری وہ 18 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین آفریدی نے 3، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس
دوسرے ون ڈے میچ میں قومی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
ایڈیلیڈ میں ٹاس جیت کر بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پہلے میچ والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت جاتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سین ایبٹ کی جگہ جوش ہیزل ووڈ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
پاکستانی سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان نیازی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
آسٹریلین ٹیم
آسٹریلوی سکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، میتھیو شارٹ، جیک فریزر، سٹیو سمتھ، جوش انگلس، مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، مچل سٹارک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں میزبان کینگروز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شاہینوں کو 2 وکٹوں سے شکست دی تھی، ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی 20 میچز کی سیریز بھی شیڈول ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔