بیجنگ:آٹھ نومبر کو منعقدہ نیشنل پیپلز کانگریس کی چودہویں اسٹینڈنگ کمیٹی کےبارہویں اجلاس کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ نیشنل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی نے مقامی حکومتوں کے موجودہ پوشیدہ قرضوں کی جگہ لینے کے لیے قرضوں کی حد بڑھانے کے ریاستی کونسل کے بل کی منظوری دی ہے۔اس بل میں مقامی حکومت کے قرضوں کی حد میں 6 ٹریلین یوآن کا اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاکہ موجودہ پوشیدہ قرضوں کی جگہ لی جا سکے۔ تمام قرضوں کی نئی حد کو خصوصی قرض کی حد کے طور پر ترتیب دیا جائے گا، جسے ایک وقت میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا اور تین سال میں نافذ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں اس اجلاس میں توانائی کے قانون، ثقافتی آثار کے تحفظ کے ترمیم شدہ قانون اور پری اسکول ایجوکیشن قانون کی منظوری بھی دی گئی جو بالترتیب اگلے سال یکم جنوری ، یکم مارچ اور یکم جون سے نافذ العمل ہوں گے ۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔