واشنگٹن پوسٹ کی 10 نومبر کی خبر کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 نومبر کو فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کے بعد دونوں کے درمیان یہ پہلی فون کال تھی ۔ذرائع کے مطابق کال کے دوران ٹرمپ نے پیوٹن سے کہا کہ یورپ میں امریکہ کی بڑی فوجی موجودگی ہے اور ٹرمپ نے “یوکرین میں تنازعہ کو جلد از جلد حل کرنے” پر بات چیت کے لیے فالو اپ میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔
رپورٹ کے مطابق یوکرین کی حکومت کو پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی کال سے آگاہ کر دیا گیا تھا ۔ یوکرین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں تھااور یوکرینی حکام پہلے ہی یہ جانتے تھے کہ ٹرمپ یوکرین کے مسئلے کے سفارتی حل پر پیوٹن کے ساتھ بات چیت کریں گے لیکن یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کال کے حوالے سے پیشگی اطلاع کی خبروں کو جھوٹ کہا ہے تاہم روس کی جانب سے اس خبر پر اب تک کوئی جواب نہیں آیا ۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔