واشنگٹن :نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا سے امریکہ میں داخل ہونے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ٹرمپ نے چین سے درآمد کی جانے والی تمام اشیا پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ۔
گزشتہ سال ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے تمام درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ نومبر میں نیشنل ریٹیل فیڈریشن (این ایف آر) کی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ اگر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ نئے محصولات پر عمل درآمد ہوتا ہے تو امریکی صارفین کو سالانہ اخراجات میں 78 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے۔
رائٹرز کے ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکی صارفین زیادہ کفایت شعار ہو گئے ہیں اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کر رہے ہیں، جس نے خوردہ فروشوں اور صارفی مصنوعات کی کمپنیوں پر دباؤ ڈالا ہے۔ نیشنل ریٹیل فیڈریشن کے سپلائی چین اینڈ کسٹمز پالیسی کے نائب صدر جوناتھن گولڈ نے کہا کہ اگر ان درآمدی ٹیرف پر عمل درآمد کیا جاتا ہے تو اس سے کم آمدنی والے گھرانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑے گا، کیونکہ ٹیرف بالآخر صارفین پر منتقل ہوجائیں گے، جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔