by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایشین گیمز میں کرکٹ کے کوارٹر فائنلز بارش کی نذر

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایشین گیمز میں کرکٹ کے کوارٹر فائنلز بارش کی نذر ہو گئے۔

آج کے دن بھی ہونے والے دونوں کوارٹر فائنلز میں ایک بھی بال نہ پھینکی جا سکی۔

سری لنکا اور بنگلادیش نے بہتر سیڈنگ کی بنیاد پر سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کوارٹر فائنلز میں سری لنکا کا نیپال جبکہ بنگلادیش کا ملائیشیا سے میچ شیڈول تھا۔

سیمی فائنلز میں پاکستان کا بنگلادیش اور بھارت کا سری لنکا سے مقابلہ ہو گا، دونوں سیمی فائنلز یکم اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان و ہانگ کانگ جبکہ بھارت و افغانستان کے کوارٹر فائنلز بھی بارش کی نذر ہو گئے تھے۔



PNP

Comments are closed.