بیجنگ:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد اور غیر متزلزل ہے، سی پیک فیز 2 دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا، پاکستان میں چینی ورکرز اور ماہرین پاکستان کے ہیروز ہیں، ان کی حفاظت پاکستانی قوم کی اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نیشنل کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے وائس چیئرمین ژاؤ چن ژن سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں سی پیک منصوبوں پہ عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی منفرد اور غیر متزلزل ہے، سی پیک فیز 2دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی ورکرز اور ماہرین پاکستان کے ہیروز ہیں، ان کی حفاظت پاکستانی قوم کی اولین ترجیح ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے، سی پیک کے دشمن کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے علاوہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں چین سے استفادہ اٹھائیں گے، چین کے تعاون سے صنعتی زونز کو کامیاب بنائیں گے۔
ژاؤ چن ژن نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے ، چین کے صدر شی جن پھنگ اور پاکستان کے وزیر اعظم کے سی پیک فیز 2 کے وژن کو حقیقت بنائیں گے۔
Trending
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
- ایران کا اردن میں امریکی فضائی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کادعویٰ
- 400 کلو چاندی چوری کیس، سابق کلکٹر کسٹم سمیت مزید 5 ملزمان گرفتار
- ثاقب چڈھر اور اداکارہ مومنہ اقبال کے درمیان تنازع سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔
Prev Post