بیجنگ:ارمچی کسٹمز سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پہلے 11 ماہ میں چین کے سنکیانگ ویغورخوداختیار علاقے کی مجموعی درآمدی و برآمدی مالیت 403.11 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 26 فیصد کا اضافہ ہے اور یہ شرح نمو ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ سنکیانگ کی غیر ملکی تجارت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ غیر ملکی تجارت کی مجموعی مالیت 400 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ پہلے 11 ماہ میں سنکیانگ کی برآمدات کی کل مالیت 343.04 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 27 فیصد کا اضافہ ہے اور درآمدی مالیت 60.07 ارب یوآن رہی جو سال بہ سال 20.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ تجارتی شراکت داروں کے لحاظ سے،پہلے 11 مہینوں میں چین کے سنکیانگ کی دو بڑی تجارتی منڈیوں یعنی پانچ وسطی ایشیائی ممالک اور آسیان کے ساتھ درآمدات اور برآمدات کی مالیت میں بالترتیب 6.9 فیصد اور 231 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہوا ۔ اسی عرصے کے دوران ، افریقہ ، مغربی ایشیا ، لاطینی امریکہ اور وسطی اور مشرقی یورپ جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں بھی سنکیانگ کی درآمد اور برآمد کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی