اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور ، بین المذاہب ہم آہنگی و سمندر پار پاکستانیز چوہدری سالک حسین سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی اور دنیا میں مذہبی عدم برداشت، دہشت گردی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ، سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں جن کی آئین نے ضمانت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وزارت تعلیم کے ماتحت 18 ہزار سے زائد مدارس کو رجسٹر کیا گیا ہے، مدارس کے طلبا کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ آسٹریلیا مدارس کے طلبا ء کو جدید تکنیکی تعلیم دینے کیلئے پاکستان کی معاونت کیلئے تیار ہے، نفرت اور عدم برداشت دو بنیادی عوامل ہیں جو تشدد اور انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں، آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ معاشرے میں محبت، مساوات، رواداری اور برادشت جیسے جذبات کو فروغ دے کر ہی ممکن ہے۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہنر مند پاکستانیوں کو آسٹریلیا میں روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ غیرقانونی انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے حکومت پاکستان مزید مؤثر اقدامات کر رہی ہے، پاکستان نے روزگار کیلئے بیرون ملک جانے والے افراد کو جدید ہنر سکھانے کیلئے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے۔ ملاقات میں انتہا پسندی و شدت پسندی کے خاتمے، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Trending
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
- لانگ مارچ کی ڈیوٹی پر آیا پولیس اہلکار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ،پولیس
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔