دبئی: ڈیزرٹ وائپرز کے یو اے ای وکٹ کیپر بلے باز تنیش سوری آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں پاکستان کے اعظم خان سے آگے نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔آل راؤنڈر علی نصیر کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں میں سے ایک سوری نے گزشتہ دور میں وائپرز ڈیبیو کیا تھا اس وقت اعظم اور سری لنکا کے دنیش چندیمل بین الاقوامی مصروفیت کی وجہ سے دستیاب نہیں تھے۔ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 19 سالہ کھلاڑی نے اسٹمپ کے دونوں جانب اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔سوری نے وائپرز وائسز پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ اس سیزن میں اعظم کی واپسی اور چندیمل کی ریلیز کے بعد وہ مزید مواقع تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو اس بار ہماری ٹیم میں صرف 2 وکٹ کیپر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اعظم خان ہیں اور دوسرے میں ہوں اس لئے میں صرف اپنی کیپنگ اسکلز کو بہتر بنانا چاہتا ہوں اسے سادہ رکھنا چاہتا ہوں اور صرف موقع کا انتظار کرنا چاہتا ہوں۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا