آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
شارجہ () شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ایلکس ہیلز اور سیم کرن کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ واریئرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہیلز نے 36 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جبکہ کرن نے 33 گیندوں پر شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ ان دونوں نے وائپرز کو 14.5 اوورز میں فتح دلائی اور پلے آف مرحلے کے قریب پہنچ گئی۔
اس سے قبل ڈیوڈ پین نے 2 وکٹیں حاصل کرکے وائپرز کے لئے سمت متعین کی۔ متحدہ عرب امارات کے خزیمہ تنویر نے مڈل اور لوئر آرڈر میں 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیسن رائے نے 38 گیندوں پر 55 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
151 رنز کا دفاع کرنے والی ٹیم کے لئے ابتدائی کامیابیاں اہم تھیں اور ایڈم ملن نے پہلے چار اوورزمیں فخر زمان اور ڈین لارنس کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کے لئے مثالی آغاز کیا۔
تاہم ایلکس ہیلز اور سیم کرن نے ہدف کے تعاقب کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ابتدائی طور پر محتاط رہنے والے ہیلز نے 13 ویں اوور میں محمد جواد اللہ کی گیند پر لگاتار 3 چھکے لگا کر 36 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ ہیلز نے اننگز کا اختتام 7 چوکے اور 5 چھکوں سے کیا۔
سیم کرن نے جلد ہی اس کی پیروی کرتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی انہوں نے 14 ویں اوور میں ایڈم زمپا کو چھکا اور 2 چوکے لگائے جبکہ ٹم ساؤتھی کے 15 ویں اوور میں 19 رنز بنا کر وائپرز کی پوزیشن مضبوط کی۔ کرن نے 33 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی جس کی بدولت وائپرز نے آسانی سے 14.5 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
پہلی اننگز میں ڈیوڈ پین نے وائپرز کو پہلی برتری دلائی اور نئی گیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جانسن چارلس اور ایوشکا فرنینڈو کو پہلے پانچ اوورز میں آؤٹ کر دیا۔
کوہلر کیڈمور نے تیز رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ونندو ہسارنگا کی گیند پر چھکا لگایا۔ تاہم لیگ اسپنر نے اسی اوور میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے بلے باز کو 36 گیندوں پر 42 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ 10 اووز کے اختتام پر واریئرز کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز تھا۔
جیسن رائے نے صرف 35 گیندوں پر اپنی نصف سنچری بنائی۔ محمد عامر نے 17 ویں اوور میں ان کی وکٹ حاصل کی۔
خزیمہ تنویر نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن اسپیل کے ساتھ مڈل اور لوئر آرڈر کو ختم کردیا۔ انہوں نے ٹم سیفرٹ ، روہن مصطفی، لیوک ووڈ اور ٹم ساؤتھی کو وکٹیں حاصل کیں۔ خزیمہ کو کھیل کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔