دبئی :بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے تھے۔ بگ کرکٹ لیگ کے کمشنر دلیپ وینگسارکر نے کہا کہ بگ کرکٹ لیگ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کا مقصد ان لوگوں کے خوابوں کو پورا کرنا ہے جنہیں کبھی بھی اعلیٰ سطح پر کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ کرکٹ شاندار تھی، ٹیلنٹ غیر معمولی تھا اور ناظرین کی تعداد ٹیم کی سخت محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ممبئی میرینز کی مالک ثناء رئیس خان نے کہا کہ انہیں پہلے ہی توقع تھی کہ لیگ کا افتتاحی سیزن بلاک بسٹر ہوگا اور میری میری ٹیم کا چیمپیئن بننا سونے پر سہاگا ہے۔ میں پوری ٹیم، لیگ اور خاص طور پر مقامی خواہش مند کرکٹرز کے لئے پرجوش ہوں، جنہیں عرفان پٹھان اور دیگر بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی میرینز نے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ یہ جیت ہماری ٹیم، مداحوں اور کھیل کے جذبے کے لئے ہے۔
Trending
- پمز میں چیف ٹیکنیشن کی بھرتی روک دی گئی، نوٹس جاری
- سہ فریقی ٹی20 سیریز، نمیبیا نے جنوبی افریقہ کو 18 رنز سے ہرادیا
- راولپنڈی میں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم پر عوام کا تشدد، ویڈیو وائرل
- مشکل وقت میں کھلاڑیوں پر ’’ملبہ‘‘ نہیں ڈالوں گا، لیکن سیریز کے بعد فیصلہ کرینگے، کس کو نکالنا ہے، سرفراز احمد
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان