گلبدین نائب دبئی کیپیٹلز کو ٹرافی دلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آسٹریلوی لیجنڈ وارنر
دبئی () آئی ایل ٹی 20 فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دبئی کیپیٹلز کے اسٹار اوپنر ڈیوڈ وارنر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد اپنی ٹیم کے لئے ٹرافی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔
بھی شامل ہیں۔
ڈیوڈ وارنر نے کیپیٹلز کے فائنل تک کے سفر میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پس پردہ عملے سے لیکر جی ایم آر مالکان اور میدان میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں تک ہر کوئی پرجوش ہے۔ ہم گزشتہ برس بہت قریب پہنچ چکے تھے اور امید ہے کہ رواں سال کی ٹرافی ہم لیکر جائیں گے۔
ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف ٹیم کی گزشتہ فتوحات پر بات کرتے ہوئے وارنر محتاط رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب آپ نے انہیں ایک دو بار ہرایا ہے کہ یہ بہت خوفناک بات ہوجاتی ہے اور بعض اوقات یہ رفتار ٹوٹ سکتی ہے لیکن امید ہے کہ ایسا نہیں ہوگا اور ہم اپنی فارم جاری رکھ سکتے ہیں۔
آسٹریلوی کھلاڑی نے ٹیم کی کامیابی میں افغان آل راؤنڈر گلبدین نائب کے کردار کو بھی سراہا ۔ ان کی رائے تھی کہ گلبدین مضبوط سے مضبوط تر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ان وکٹوں پر خود اچھی طرح ڈھال لیا ہے وہ ہمارے لئے ایک بڑے کھلاڑی ہےاور امید ہے اور وہ فائنل میں ہمیں ٹرافی دلاسکتے ہیں۔
Trending
- پمز واقعے پر پی پی، ن لیگ، ایم کیو ایم میں نورا کشتی شروع ہوگئی، حافظ نعیم
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔