بیجنگ(شِنہوا)چائنہ میڈیا گروپ کے 31 جنوری کو نشر کئے گئے غیر مادی ثقافتی ورثہ گالا 2025 کے دوران 10 روبوٹ کتوں کے غول نے ایک روایتی رقص کے گانے پر بہترین ہم آہنگی سے کودتے،گھومتے اور جھومتے ہوئے اپنی بے عیب چالوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
یہ شاندار فن کا مظاہرہ جلد سوشل میڈیا پر چھا گیا جہاں انٹرنیٹ صارفین نے انہیں ’’سب سے سرشار رقاص‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے ثقافتی ورثے اور مستقبل کی ٹیکنالوجی کے امتزاج پر حیرت کا اظہار کیا۔
گالا کے دوران رقص کرنے والے لائٹ 3 ماڈل ہانگ ژو میں قائم کمپنی ڈیپ روبوٹکس کی چست انٹیلی جنٹ روبوٹ ڈاگ سیریز سے تعلق رکھتے ہیں۔5 کلومیٹر فعالیت کی حد کے ساتھ 7.5 کلو وزن اٹھانے اور ڈیڑھ سے 2 گھنٹے مسلسل حرکت میں رہنے کے قابل یہ روبوٹ ہائی جمپ اور فرنٹ فلپ سمیت مشکل کرتب پیش کرسکتے ہیں۔
قابل ذکر طور پر مصنوعی ذہانت(اے آئی) روزمرہ کی زندگی اور تفریح میں پہلے سے کہیں زیادہ رچنے بسنے کے ساتھ چینی گھرانوں میں داخل ہو رہی ہے۔
رنگا رنگ جیکٹوں میں ملبوس انسان نما روبوٹس کا گروپ چینی نئے سال کے موقع پر نشر کئے گئے بہار تہوار گاالا کا خاص عنصر بن گیا۔16 روبوٹس نے انسانی فنکاروں کے ہمراہ روایتی علاقائی رقص یانگ کو پیش کیا۔ شو کے اختتام پر رقاص ’’روبوٹ دادی‘‘ کو انتہائی نرمی سے سٹیج سے لے گئے اور یہ لمحہ جلد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
اپنے وسیع علم،فصیح اظہار،بے حساب تخیل اور شوخ فہم کے ساتھ ڈیپ سیک ہر عمر کے لوگوں کو اپنے سحر میں مبتلا کر کے ’’بات چیت کا بہترین‘‘ ساتھی بن گیا ہے۔
اس سال کا بہار تہوار اے آئی پر مبنی حیرت انگیز چیزوں کا جشن تھا جس میں ہر تخلیقی ایجاد نے جوش و خروش اور حیرت کو بڑھایا۔سوشل میڈیا پر صارفین اپنے پسندیدہ ہائی ٹیک لمحات پیش اور تجویز کر رہے ہیں جس سے یہ ایک منفرد مستقبل کا نیا چینی سال بن گیا ہے۔
Trending
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ
- لارڈز ٹیسٹ، پہلی اننگز میں انگلینڈ 290 پر آل آؤٹ
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔