بیجنگ:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر ٹرمپ کے اپریل میں غیر ملکی کاروں کی درآمد پر اضافی ٹیرف عائد کر نے کے بیان پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ تحفظ پسندی کا کوئی مستقبل نہیں اور تجارتی و ٹیرف جنگ کا بھی کوئی فاتح نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بین الاقوامی برادری کی بھی عمومی اتفاق رائے بن چکی ہے۔چینی ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو بھی یہ احساس کرنا چاہئے کہ بین الاقوامی برادری کو اضافی ٹیرف کی نہیں بلکہ مساوی مذاکرات کے ذریعے باہمی احترام کی بنیاد پر اپنے تحفظات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے تما م ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان