by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کردیا

اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت ہوگی

0

x
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں رجب طیب اردوان انٹرچینج کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رجب طیب اردوان انٹرچینج (ایف 8 اسلام آباد) کے فعال ہونے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جناح سکوائر کے بعد ایک اور شاندار عوامی منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، اسلام آباد کیلئے یہ انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس منصوبے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو سہولت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ شہر اقتدار میں ترقیاتی کام دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، قلیل مدت میں منصوبے کی تکمیل لائق تحسین ہے، اس منصوبے سے انڈرپاسز اور یوٹرنز بنائے گئے جو عوام کو سہولت پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ صدر کی آمد پر اسلام آباد کو خوبصورتی سے سجایا گیا، ترک صدر کو اس منصوبے کی ویڈیو اور خط بھیجوں گا، ان کو پیغام پہنچائیں گے کہ پاکستان اور ترکیہ برادرانہ ملک اور بہترین دوست ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجوزہ لاگت سے بھی کم لاگت میں منصوبے کو مکمل کیا گیا، اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئےمزید اقدامات کرینگے۔

 

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 24 معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط، تجارت 5 ارب ڈالر تک لانے پر اتفاق

Leave A Reply

Your email address will not be published.