بیجنگ:چائنا میڈیا گروپ نے 29 تاریخ کو 2024 کی ٹاپ ٹین ملکی خبریں جاری کیں۔
نمبر۱۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس نے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، چینی طرز کی جدید کاری کو فروغ دینے اور ایک جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے نئے سفر پر نئے سنگ میل طے کرنے کے تزویراتی انتظامات کیے ہیں۔
نمبر۲۔ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریبات کا سلسلہ شاندار انداز میں منعقد کیا گیا اور چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم تقریر کی۔
نمبر۳۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا پارٹی ڈسپلن مطالعہ اور تعلیم کا کام کرتی ہے، نظم و ضبط کو سختی سے نافذ کرتی ہے، اور پارٹی کو مضبوط اور طاقتور بناتی ہے۔
نمبر۴۔ اقتصادی پالیسیوں کے پیکج کو مضبوطی سے فروغ دیا گیا، اقتصادی ترقی کے رجحان میں بہتری آتی رہی اور سال بھر میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے اہم اہداف اور کام کامیابی سے مکمل ہوئے۔
نمبر۵۔ اناج کی کل پیداوار 765 ارب کلو گرام تک پہنچ گئی،جو چین میں اناج کی پیداوار کی ایک نئی بلند ترین سطح ہے
نمبر۶۔ چین میں مکاؤ کی واپسی کی 25ویں سالگرہ منائی گئی ۔ ایک ملک، دو نظام کو مستقل اور طویل عرصے تک برقرار رکھا جائے گا۔
نمبر۷ ۔چین-افریقہ تعاون فورم کا بیجنگ سربراہی اجلاس مکمل طور پر کامیاب رہا، جس نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لیے “گلوبل ساوتھ” تعاون کو مستحکم کیا۔
نمبر۸۔ مینوفیکچرنگ میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پابندیوں کو جامع طور پر ختم کرنے سمیت اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا ہے، اس سے چین بیرونی دنیا کے لیے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کی نئی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔
نمبر۹۔ چھانگ عہ -۶ نے چاند کے پچھلے حصے سے نمونے لیے۔ نئی توانائی کی گاڑیوں کی سالانہ پیداوار پہلی بار 10 ملین سے تجاوز کر گئی، وغیرہ ۔ جدت چین کو نئی بلندیوں تک لے گئی۔
نمبر۱۰۔ چین کے جشن بہار کو عالمی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا اورچین میں غیر مادی ثقافتی ورثے کی اشیاء کی کل تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔