بیجنگ :حال ہی میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چین کے جنوب مغربی صوبوں گوئی چو اور یوننان کا دورہ کیا۔ یوننان کے شہر لی جیانگ میں، شی جن پھنگ نے لی جیانگ ماڈرن فلاور انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا، اور مقامی حالات کے مطابق خصوصی زراعت کو فروغ دینے کی مقامی صورتحال کا معائنہ کیا۔مقامی تاجروں سے بات چیت کے دوران شی جن پھنگ نے کہا کہ آپ کا کاروبار بہت خوشحال ہے جو جدید زرعی ترقی کی سمت کے عین مطابق ہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی زندگی پھولوں کی طرح خوبصورت رہے۔صوبہ گوئی چو کے دورے کے دوران شی جن پھنگ نےچاؤشینگ ڈونگ گاؤں میں ڈونگ ثقافتی نمائش گاہ کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی افراد کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔اس موقع پر شی جن پھنگ نےگاؤں کی زیادہ سے زیادہ خوشحالی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ گوئی چو کی ترقی کے حوالے سے شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ گوئی چو کو کاؤنٹی کی سطح پر ترقی کو اہمیت دیتے ہوئے شہرکاری کی تعمیر اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا چاہئے۔جبکہ یوننان کی ترقی کے بارے میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ مقامی حکومت کو سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی پر مبنی صنعتوں کو مضبوط بنانے اور وسعت دینے کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں اور مستقبل کی صنعتوں کو فعال طور پر فروغ دیا جا سکے ۔ شی جن پھنگ نے متعدد مواقع پر نشاندہی کی کہ کسی بھی علاقے اور اقلیتی قومیت کو چینی طرز کی جدیدکاری اور مشترکہ خوشحالی کے اس سفر میں پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ اقلیتی قومیتوں پر مشتمل دو علاقوں گوئی چو اور یوننان کا یہ دورہ صدر شی کے عزم اور طویل مدتی خوشحالی کے منصوبے کی عکاسی کرتا ہے کہ “تمام عوام کی مشترکہ خوشحالی کے لئے جدیدکاری” کو فروغ دیا جا سکے۔
Trending
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان