ہانگ کانگ میں امریکی مداخلت، ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی امریکی سازش کو بے نقاب کرتی ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ:امریکی محکمہ خارجہ نے “ہانگ کانگ پالیسی ایکٹ 2025 ” نامی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں 6 چینی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے یکم اپریل کو وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کہا کہ امریکہ نے ایک بار پھر جھوٹ اور غلط بیانی سے بھر پور نام نہاد “رپورٹ” جاری کی ہے۔ یہ گھٹیا حرکت چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت ہے جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام ، ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام کو نقصان پہنچانے اور چین کی ترقی کو روکنے کے گھناؤنے امریکی عزائم کو واضح طور پر ظاہر کرتا ہے اور چین اس کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے ۔
امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو کے اس بیان کے جواب میں جس میں انہوں نے کچھ چینی افسران پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، گو جیاکھون نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام شی زانگ کے معاملات اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے جو بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اس کی سخت مذمت اور مخالفت کرتا ہے ۔گو جیا کھون نے کہا کہ شی زانگ سب کے لئے کھلا ہے جہاں کبھی غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی کے قوانین نہیں رہے ۔ شی زانگ میں ہر سال بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد آتے ہیں جنہیں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔اس کا ثبوت 2024 میں شی زانگ میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 20 ہزار غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہے ۔چینی وزار ت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شی زانگ کے خاص جغرافیائی اور موسمی حالات سمیت تمام عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے، چینی حکومت قوانین و ضوابط کے مطابق غیر ملکیوں کے شی زانگ میں داخلے پر کچھ انتظامی اور حفاظتی اقدامات اختیار کرتی ہے جو ضروری ہیں۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔