بیجنگ: چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ آج چین اور بھارت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ ہے۔ اس مناسبت سے چین کے صدر شی جن پھنگ نے بھارتی صدر دروپدی مُرمو اور وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ چین اور بھارت دونوں قدیم تہذیبیں، بڑے ترقی پذیر ممالک اور “گلوبل ساؤتھ” کے اہم رکن ہیں اور دونوں اپنی جدیدکاری کے ایک اہم دور میں ہیں. چین بھارت تعلقات کی ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ باہمی کامیابی میں شراکت دار بننا فریقین کے لئے درست انتخاب ہے جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق بھی ہے۔
گو جیا کھون نے کہا کہ چین ، چین بھارت تعلقات کو اسٹریٹجک بلندی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھتا اور استوار رکھتا ہے ۔چین باہمی اسٹریٹجک اعتماد کو بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے ، اہم بین الاقوامی امور میں کمیو نیکیشن اور کوآرڈینیشن کو گہرا کرنے ، چین بھارت سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے اور چین بھارت تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔