چ
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہنوئی کے صدارتی محل میں ویتنام کے صدر لونگ کونگ سے ملاقات کی۔ منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ اس سال چین اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے اور "چین اور ویتنام کے درمیان عوامی تبادلوں کا سال” بھی ہے۔ ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہو کر چین ویتنام کے ساتھ اسٹریٹجک روابط کو مضبوط بنانے، قریبی یکجہتی اور تعاون کو مضبوط بنانے اور اتحاد پر قائم رہتے ہوئے سوشلسٹ ممالک کے درمیان فائدہ مند تعاون اور باہمی جیت کا ایک نیا باب لکھنے کے لئے تیار ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور ویتنام کو بیرونی حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا جواب چین ویتنام دوستی اور تعاون کے استحکام اور سوشلسٹ نظام کی برتری کے ساتھ دینا چاہئے اور چین ویتنام ہم نصیب معاشر ے کو آگے بڑھانا چاہئے۔ ہم دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون کو مزید گہرا کرتے رہیں گے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور "دو راہداریاں اور ایک سرکل” فریم ورک ڈاکنگ اور تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد کریں گے۔ ہم رواں برس چین-ویتنام عوامی تبادلوں کے سال کے لئے متعدد اہم سرگرمیوں کا انعقادکریں گے تاکہ عوام کے دلوں میں چین ویتنام دوستی کی مزید گہری جڑیں پیدا کی جا سکیں۔ اس موقع پر لونگ کونگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے ویتنام کےاس تاریخی دورے کے دوران جنرل سکریٹری تولام کے ساتھ ویتنام چین جامع اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے پر وسیع اتفاق رائے حاصل کیا جس سے ویتنام اور چین کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد میں بہت اضافہ ہوا اور ویتنام چین ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے اہم تزویراتی رہنمائی فراہم کی گئی۔ ویتنام کی پارٹی، ریاست اور عوام چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتے ہیں، ون چائنا پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں، تائیوان کی علیحدگی پسند کارروائیوں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، سنکیانگ، شی زانگ اور ہانگ کانگ سے متعلق امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتے ہیں، اور تمام بیرونی قوتوں کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں۔
Trending
- ایران سے پاکستان اربوں ایرانی ریال اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام
- بحری ناکہ بندی غیرقانونی، اشتعال انگیز غلطی ہے،ایرانی سفیر
- سوئیڈش ٹینس لیجنڈ بیورن بورگ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
- کاروباری شخصیات کیلیے الگ پاسپورٹ سے متعلق بڑی خوشخبری
- امریکی انٹیلی جنس کا دعویٰ
- پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو خوشخبری سنادی
- بھارتی کم عمر کرکٹر ویبھو سوریا ونشی سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب
- پہلے خریدیں بعد میں پے کریں ، مشہور کمپنی علی بابا کا پاکستان کیلئے اہم اعلان ، لائسنس جاری ہو گیا
- مریم نواز کا کاشتکاروں کو 6 ارب کا باردانہ مفت دینے کا اعلان
- پاکستان میں ہمیشہ معیاری فاسٹ بولرز پیدا ہوئے: کورٹنی والش
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔