by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ٹرمپ کی عوامی حمایت کی درجہ بندی اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کم ترین سطح پر آگئی، تازہ ترین سروے

0

نیویارک:روئٹرز کی جانب سے کرائے گئے ایک حالیہ سروے کے نتائج کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت کی درجہ بندی ان کے وائٹ ہاؤس میں واپس آنے کے بعد سے کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

اس چھ روزہ سروے کے دوران ، صرف 42 فیصد جواب دہندگان نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی کی حمایت کی، جو تین ہفتے قبل کے رائٹرز/اِپسوس کے سروے میں 43 فیصد اور 20 جنوری کو ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے فوری بعد کیے گئے سروے میں 47 فیصد سے کم ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ، تقریباً 59 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کھو رہا ہے۔ تین چوتھائی جواب دہندگان نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کو تیسری مدت کے لیے انتخاب نہیں لڑنا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.