ایران کے ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ ایرانی شہر بندر عباس کے شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کے ہرمزگان صوبے کے گورنر نے 27 تاریخ کو کہا کہ بندر عباس کے دھماکے میں 40 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
ایرانی بندرگاہ شہیدرجائی نے 27 تاریخ کی صبح مال کی درآمد اور برآمد کا کام دوبارہ شروع کر دیا۔ اس کے علاوہ، بندر عباس پرتیل کی ترسیل کا کام بھی بغیر کسی رکاوٹ کے شروع ہو گیا ہے۔ایران کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے 27 تاریخ کو سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ دھماکہ قومی سلامتی کے معاملات سے متعلق نہیں ہے۔ ایران کی لیبر نیوز ایجنسی نے ایران کی ہنگامی انتظامیہ کے ترجمان کے حوالے سےاطلاع دی کہ کنٹینر میں کیمیائی مادوں کا غلط ذخیرہ دھماکے کا سبب بنا۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔