بیجنگ :چین کے صوبہ لیاؤنینگ کے شہر لیاؤیانگ کے ایک ہوٹل میں آگ لگی۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دوپہر دو بجے تک حادثے میں 22 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو چکے تھے۔ حادثے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے اور جلد از جلد حادثے کی وجہ معلوم کرکے قانون کے مطابق ذمہ داروں کو سنجیدگی سے سزا دی جائے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ “یوم مئی” کی تعطیل کی آمد آمد ہے، اور تمام خطوں اور متعلقہ محکموں کو حفاظتی ذمہ داریوں پر سنجیدگی سے عمل درآمد کرنا چاہئے اور بڑے حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی حادثے پر اہم ہدایات دیں۔صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی اہم ہدایات کے مطابق چین کی وزارت ایمرجنسی مینجمنٹ نے ہنگامے سے نمٹنے کی رہنمائی کے لیے ایک ورکنگ گروپ حادثے کی جگہ روانہ کیا۔ اس وقت جائے وقوعہ پر ریسکیو کام جاری ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا