by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سویٹ ہوم کادستر خوان شاندار،پورے ملک میں دستر خوان قائم کریں گے۔ ڈاکٹر محمد امجد

0

 

اسلام آباد(اپنا وطن )پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر، سابق وفاقی وزیر اور اسلام آباد گروپ کے چئیر مین ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ پاکستان سویٹ ہوم کا سیدہ فاطمۃالزہرا مہمان خانہ ایک شاندار اقدام ہے، ایسے دستر خوان پورے ملک میں قائم کریں گے،پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں قائم پاکستان سویٹ ہوم کے فاطمۃ الزہراء مہمان خانے اور ہسپتال کی مارچری کا دورہ کرتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔

ہسپتال کی مارچری کے معائنہ کے دوران انتظامیہ نے انہیں مارچری کے طریقہ کار کے حوالے سے بریف کیا۔اس موقع پر پاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان بھی موجود تھے۔

زمرد خان نے ڈاکٹر محمد امجد کوفاطمۃ الزہرا مہمان خانے میں خوش آمدید کہا اورانہیں مہمان خانے کے کیچن کا معائنہ کروایا اور ہسپتال میں اس کے قیام کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے ڈاکٹر محمد امجد کو بتایا کہ اس ہسپتال میں جہلم، چکوال اور آزاد کشمیر جیسے دوردراز علاقوں سے مریض اور ان کے لواحقین آتے ہیں۔ انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ اپنے مریض کے ساتھ انہیں کتنا عرصہ قیام کرنا پڑ سکتا ہے۔اس لئے پاکستان سویٹ ہوم نے ان کے لئے اچھے ماحول میں صحت بخش کھانے کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

 

زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم جلد یہاں ایک بلڈ بینک کا قیام اور مستحق اور لاوارث لاشوں کو دفنانے کی سروس بھی شروع کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد گروپ کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں بھی فاطمۃ الزہرا مہمان خانہ قائم کیاجائے گا۔

 

ڈاکٹر محمد امجد نے ان اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ فاطمۃ الزہرا دستر خوان بلا شبہ شاندار اقدام ہے، یہاں مستحق اور دور دراز علاقوں سے مریضوں کے علاج کے لئے آئے افراد کو اچھے ماحول میں عزت کے ساتھ کھانا کھلایا جاتا ہے۔میں اور بہت سے دیگر لوگ پاکستان سویٹ ہوم کے ساتھ ہیں، مزید اہل ثروت افراد کو ساتھ ملایا جائے گا اور دستر خوان کا یہ سلسلہ نہ صرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید بڑھایا جائے گا بلکہ اسے پورے ملک میں پھیلائیں گے۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر محمد امجد اور زمرد خان نے دستر خوان پر کھانا کھانے کے لئے آئے مہمانوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ کھانا کھانے کے لئے آئے مہمانوں نے ڈاکٹر محمد امجد سے ملاقات کی اور پاکستان سویٹ ہوم کے اس اقدام کو سراہا اور فراہم کئے گئے کھانے کی تعریف کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.