بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ کے روس کے سرکاری دورے اور حب الوطنی کی عظیم جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ پروگرام "شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے سرکاری ٹیلی ویژن اور ریڈیو ، روسی سرکاری اخبار "رشین گزٹ ” کی سرکاری ویب سائٹ، گیزپروم میڈیا ہولڈنگ جے ایس سی، روس کے گریٹ ایشیا ٹی وی اور دیگر پلیٹ فارمز پر نشر کیا گیا۔نشریاتی سرگرمی کی افتتاحی تقریب میں روس اور چین کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی۔اس بین الاقوامی ایڈیشن میں صدر شی جن پنگ کی اہم تقاریر، مضامین اور گفتگو میں بطور حوالہ دیئے گئے ان جملوں کا انتخاب کیا گیا ہے جو انھوں نے قدیم چینی تاریخ اور کتابوں سے لیے تھے ، جس میں جدت طرازی اور ترقی، ثقافتی خوشحالی، ثقافتی تنوع اور دوطرفہ تبادلے ، مل کر سیکھنے اور خاندانی تعلیم جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اور صدر شی جن پھنگ کی شاندار سیاسی حکمت ، گہرے فلسفیانہ خیالات اور عظیم انسانی جذبات کو شاندار طریقے سے پیش کیا ہے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کےشعبہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے تقریب میں اپنی تقریر میں کہا کہ یہ اس پروگرام کی روس میں چوتھی نشریات ہے۔ سفارتکاری، معیشت اور ثقافت کے علاوہ ،اس تازہ ترین ورژن میں ماحولیاتی تحفظ، ٹیلنٹ ٹریننگ اور خاندانی تعلیم سے متعلق مواد بھی شامل ہیں ، جو معاصر نقطہ نظر سے "انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی”، "اخلاقی اہمیت” اور "قول و فعل کے ذریعہ تعلیم” کے مشرقی فلسفے کی وضاحت کرتا ہےاوربین الاقوامی ناظرین چینی کلاسیکی کے مشہور اقوال میں نئے دور میں چینی تہذیب کی عالمی قدر کو زیادہ جامع اور ٹھوس طریقے سے محسوس کرسکیں گے۔
Trending
- یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
- پہلا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ
- اوکاڑہ: 3 ملزمان کی لڑکی کے ساتھ گن پوائنٹ پر نازیبا حرکات، اہلخانہ کو ہراساں بھی کیا
- پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں 1000 میچز کھیلنے کا سنگ میل عبور
- امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار
- سر پال میک کارٹنی نے آخر کار اپنے پسندیدہ دی بیٹلس ممبر کا نام لیا۔
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
- سابق ملکہ حسن اور ماڈل اداکارہ کی پُراسرار موت؛ جج ساس گرفتار
- اسٹیو، ایملی گٹنبرگ نے طلاق کی شرائط کو حتمی شکل دی۔
- صدر ٹرمپ کی عمان کو دھمکی سے خود امریکی بھی حیران ہیں، سی این این