بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے ایک بار پھر مرز کو جرمن چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا ایک صدی کی تیز ترین تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ، اور بین الاقوامی صورت حال افراتفری کا شکار ہے۔ چین۔جرمنی اور چین۔یورپ تعلقات کی اسٹریٹجک اور مجموعی اہمیت مزید نمایاں ہو گئی ہے۔ ایک صحت مند اور مستحکم چین۔جرمنی تعلقات دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں اور چین اور یورپ کے تمام شعبہ ہائے زندگی کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین۔یورپ تعلقات کی ترقی کی قیادت کرنے اور عالمی معیشت کی مستحکم ترقی میں نئی شراکتوں کے لیے چین ایک نئی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کرنے کا خواہاں ہے ۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور جرمنی کو سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کرنا چاہیے، دو طرفہ تعلقات کی وسعت اور تعاون کے عزم کو بڑھانا چاہیے۔ چین اعلیٰ سطح کے کھلے پن سے پیدا ہونے والے ترقیاتی مواقع کو جرمنی کے ساتھ بانٹنے کے لیے تیار ہے، اور امید کرتا ہے کہ جرمنی دو طرفہ سرمایہ کاری اور تعاون کے لیے مزید پالیسی حمایت اور سہولیات فراہم کرے گا، اور چینی کاروباری اداروں کے لیے ایک منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول پیدا کرے گا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ یہ سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔فریقین کو چین۔یورپی یونین تعلقات کی ترقی کے کامیاب تجربات کا مشترکہ طور پر خلاصہ کرنا چاہئے اور کثیر الجہتی تعاون اور آزاد تجارت کے تحفظ اور کھلے اور باہمی فائدہ مند تعاون کی گہرائی کے لیے ایک مثبت اشارہ بھیجنا چاہیے۔مرز نے کہا کہ چین دنیا کے سب سے اہم ممالک میں سے ایک ہے۔ جرمنی۔چین تعلقات نے عمدہ طور پر ترقی کی ہے، تعاون گہرا اور نتیجہ خیز ہے۔ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں، دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے طور پر، جرمنی۔چین تعاون خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے۔ نئی جرمن حکومت ایک چین کے اصول پر قائم ہے اور دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک شراکت داری کی نمایاں ترقی کو ایک تعمیری اور عملی جذبے سے فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری