بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں سٹی گروپ کے چیئرمین سٹیفن ٹسلر اور کارلائل گروپ کے سی ای او آرنلڈ شوارٹز سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز اس موقع پر حہ لی فونگ نے کہا کہ اس وقت چین کے معاشی آپریشن میں تیزی اور بہتری کا سلسلہ جاری ہے، زراعت ، صنعت اور خدمات کی ترقی کے نئے امکانات ابھر رہے ہیں ،اعلیٰ معیار کی ترقی کو ٹھوس طور پر فروغ دیا جا رہا ہے، جس میں مضبوط لچک اور قوت کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ چین ایک متحد قومی مارکیٹ کی تعمیر کے لئے کوشاں ہے، اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو بلا روک ٹوک توسیع دے رہا ہے، بین الاقوامی اعلیٰ معیار کے معاشی اور تجارتی قوانین کے مطابق کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے، تاکہ چین میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طویل مدتی اور مستحکم ترقی کے لئے وسیع گنجائش فراہم کی جا سکے.سٹیفن ٹسلر نے کہا کہ سٹی گروپ چینی مارکیٹ کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا ، اور چین میں سرمایہ کاری کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے ۔جبکہ شوارٹز نے کہا کہ کارلائل چین کی اقتصادی ترقی کے امکانات کے بارے میں پرامید ہے اور چین کے ساتھ طویل مدتی تعاون اور چین میں سرمایہ کاری کی نئی ترتیب کو مسلسل وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔
Trending
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال
- سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز میں ریکروٹمنٹ رولز 2026 نافذ کرنے کا فیصلہ
- ہیکرز کا3 برطانوی ائیرپورٹس پر سائبر حملہ،87 لاکھ مسافروں کا ڈیٹا چوری
- پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
- بینک اسلامی کا پاکستان کے زرعی سپلائی چین کو مستحکم کرنے کے لیے شریعت کے مطابق “ایگری وہیکل فائنانس” کا آغاز
- خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 اگست سے بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ