بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے 20 ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ یہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ بنانے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک کو مغربی چین کی ترقی کے مواقع کو شیئر کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ صرف اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں اور مل کر کام کرنے سے ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ ہم اس ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام ممالک کے دوستوں کے ساتھ افہام و تفہیم کو مزید گہرا کرنے، دوستی کو بڑھانے اور تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ تجارتی نظام ، عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام اور ہموار آپریشن کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور عالمی معیشت کی خوشحالی اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے نئی تحریک پیدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔
Trending
- کراچی میں جینا کسی امتحان سے کم نہیں اداکارہ عائشہ عمر
- بحرین میں چوتھی بار فضائی خطرے کے سائرن۔ عوام کو الرٹ رہنے کی ہدایت
- لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
- نامناسب تبصرے پر زرین خان کا فوٹوگرافر کو دوٹوک جواب، ویڈیو وائرل
- سندھ میں 79 ادویات اور سرنجز کے نمونے غیر معیاری اور جعلی قرار
- ویزا ختم ہونے پر سعودی عرب نہ چھوڑنے والوں کے لیے سخت سزاؤں کا اعلان
- آزاد کشمیر میں صورتحال بہتر ہوئی تو انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کریں گے: بیرسٹر گوہر
- Khloé Kardashian موسم گرما میں چھٹی کے دوران پیارے خاندانی لمحات کی جھلک پیش کرتا ہے۔
- سینیگا فٹبال کا اسپورٹس میڈیسن ڈاکٹر کی بجائے ماہر امراض نسواں دیے جانے کا الزام
- ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی کی فیملی میں نئے مہمان کی آمد؟ مداح خوشی سے نہال