اسلام آباد : چئیرمین سینٹرل، ای ایف پی اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے سابق صدر میاں اکرم فرید نے کہا ہے کہ الحمدللہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بن چکا ہے اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو معاشی میدان میں بھی مضبوط بنایا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقدہ یوم تکبیر کے حوالے سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اٹیمی پروگرام میں پاکستان کے تمام حکمرانوں نے اہم کردار ادا کیے جن میں اٹیمی پروگرام کے بانی سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو جنھوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر کو کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری کا سربراہ بنایا اور تمام تر حکومتی سپورٹ فراہم کی۔ سابق صدر غلام اسحاق خان نے تمام تر بیرونی دباو کے باوجود بھرپور تحفط فراہم کیا اور بالآخر 28 مئی 1998 میں اسوقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے بین الاقوامی معاشی پابندیوں کی تنبیہ کے باوجود ڈاکٹر عبدالقدیر اور انکی ٹیم کو چاغی کے مقام پر پاکستان کے اٹیمی دھماکے کا حکم دیا۔ اسطرح پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بن گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی کا اہم کردار رہا ہے اور پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد کاروباری طبقے نے ملکی سالمیت کی خاطر اقتصادی پابندیاں جھیلیں۔فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے جسطرح آپریشن مرصوص کے ذریعے ہندوستان کو تاریخی دندان شکن جواب دیا آج تمام کاروباری برادری انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ناصر قریشی ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) نے مہمان خصوصی رانا مشہود احمد خان، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور تمام معزز مہمانان گرامی کو تقریب میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہم سب پاکستانیوں کے لئے فخر کا باعث ہے اور انشااللہ پاکستان تا قیامت پوری دنیا میں آب وتاب کیساتھ جگمگاتا رہے گا۔
مہمان خصوصی رانا مشہود احمد خان، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے کہا کہ پاکستانی قوم نے بھارتی حملے کے بعد بے مثال یکجہتی کا مظاہرہ کیا اور میڈیا نے بھارتی پروپیگنڈا کو ناکام بنایا۔ ہمارے نوجوانوں نے ففتھ جنریشن وار اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں میں بھارت کو شکست دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی جا رہی ہے، جس میں ڈیجیٹل یوتھ ہب کا قیام اور پہلی نیشنل یوتھ اینڈ ایڈولسنٹ پالیسی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جب وزیراعلیٰ پنجاب تھے تو انہوں نے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ سکیم اور وظائف سمیت دیگر اقدامات کئے، ہم نے مستقبل کے معماروں پر سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے یوم تکبیر کو قوم کے غیر متزلزل عزم کا اظہار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے اور پاکستان کے دفاعی اداروں نے مادر وطن کا بھرپور دفاع کیا۔ طارق صادق ، چئیرمین فاونڈر گروپ نے پاکستانی قوم کو یوم تکبیر اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انڈسٹریل کمیونٹی کی طرف سے ملک کو مستحکم بنانے کا عہد کیا۔
مہمان خصوصی نے سوشل میڈیا انفلونسر ز میں خصوصی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی طرف سے رانا مشہود احمد خان کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔
Trending
- Hina Pervez butt also criticized Rajab Butt mother
- جنگ کے سائے میں بھی ایرانی ریال کی فروخت جاری نئے ریٹ سامنے آگئے
- پنجاب میں ایچیسن کے معیار کے بوائز اینڈ گرلز اسکول قائم کرنے کا فیصلہ
- عامر خان کی تیسری شادی پر شیکھر سمن نے کیا کہا؟ تبصرہ وائرل
- انیا ٹیلر-جوائے نے تیموتھی چالمیٹ کی ‘ڈیون’ کی تعریف پر زندہ دل جواب شیئر کیا۔
- ولیکا ہسپتال میں ایچ آئی وی سے متاثرین کی تعداد 102 ہوگئی، صوبائی وزیر کا کارروائی کا اعلان
- توہینِ مذہب اور پیکا ایکٹ کیس؛ ریحان طارق کے حق میں علماء کے فتوے پیش کردیئے گئے
- مائیکل جیکسن کی بایوپک نے عالمی باکس آفس پر ایک ارب ڈالرز کا ہندسہ عبور کرلیا
- ‘اسٹار وار: دی مینڈلورین اینڈ گروگو’ کو خصوصی بونس مواد کے ساتھ ہوم ریلیز کی تاریخ ملتی ہے۔
- کسی بھی مشکوک ایس ایم ایس، لنک یا ای چالان سے متعلق پیغام پر بغیر تصدیق عمل نہ کریں: ٹریفک پولیس نے عوام کو خبردا کر دیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔