بیجنگ:چینی وزارت دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران امریکی وزیر دفاع کی جانب سے چین کے خلاف منفی بیانات کے حوالے سے کہا کہ “امریکہ شنگریلا ڈائیلاگ کا فائدہ اٹھا کر تنازعات پیدا کرنے، تصادم کو بھڑکانے اور ذاتی مفادات حاصل کرنے کا عادی ہے۔ امریکی وزیر دفاع کے بیانات میں بالادستی کی منطق، دھونس جمانے کی روش اور سرد جنگ کی سوچ بھری ہوئی ہے، جو چین کی خودمختاری اور حقوق کی سنگین حد تک توہین ہے، چین کی پالیسیوں اور موقف کو مسخ کرتی ہے، خطے کے ممالک کی مشترکہ خوشحالی اور استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کو سنگین حد تک نظرانداز کرتی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک کی امن اور ترقی کی مشترکہ خواہش سے مکمل طور پر متصادم ہے۔ ہم اس پر سخت ناراضگی اور مکمل مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔
چین ہمیشہ سے ایشیا پیسیفک خطے میں امن اور ترقی کا محافظ اور معمار رہا ہے۔ چینی فوج خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر ایشیا پیسیفک کو نقصان پہنچانے، جغرافیائی تصادم کو خطے میں لانے، اور کسی بھی ملک یا طاقت کی جانب سے یہاں جنگ اور انتشار پیدا کرنے کی کوششوں کے خلاف مشترکہ طور پر مزاحمت کرے گی۔ ہم انسانی ہم نصیب معاشرے اور “تین عالمی اقدامات” کو فعال طور پر نافذ کرتے ہوئے ایشیا پیسیفک کے دیرپا امن، خوشحالی اور استحکام کے لیے اجتماعی طور پر کام کریں گے۔”
Trending
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
- سلطان آف جوہر کپ ہاکی کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
- فرانس کی سیکڑوں سپر مارکیٹس پر سائبر حملہ ، ملین ڈالر کا نقصان
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔