واشنگٹن :وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری لیوٹ نے کہا کہ ایلون مسک کی تنقید سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بڑے پیمانے پر ٹیکس اور اخراجات کے بل کی حمایت میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
بتایا گیا ہے کہ مسک نے اسی دن سوشل میڈیا پر ایک پیغام پوسٹ کیا کہ بڑے پیمانے ٹیکس اصلاحات سے متعلق یہ بل مضحکہ خیز اور ‘گھناؤنا ہے۔ مسک نے کہا کہ اس بل سے بجٹ خسارہ 2.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا اور امریکی شہریوں کو ناقابل برداشت قرضوں کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسک نے اس سے قبل بھی اس بل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ کا یہ ‘خوبصورت بڑا بل’ حکومتی کارکردگی کے محکمے میں اخراجات میں کمی کی ان کی کوششوں کو کمزور کرتا ہے اور بجٹ خسارے میں اضافہ کرے گا۔
یاد رہے کہ 22 مئی کو امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان، جس میں ریپبلکن قانون سازوں کی اکثریت ہے، نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تجویز کردہ بڑے پیمانے پر ٹیکس اور اخراجات کا بل بہت کم فرق سے منظور کیا۔ اس کے بعد یہ بل سینیٹ میں غور کے لیےپیش جائے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔