بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کی صدارت کی۔ ایک صحافی نے حال ہی میں یورپی ملک کے ایک رہنما کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران تائیوان اور یوکرین کے مسئلے کے درمیان موازنہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔اس بارے میں لین جیئن نے کہا کہ ہم مذکورہ بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے اور یوکرین کے بحران سے اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو الجھانے یا مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے ایک چین کے اصول پر عمل کرنے، چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔لین جیئن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ موجودہ بحیرہ جنوبی چین کی صورت حال مجموعی طور پر مستحکم ہے، اور تمام ممالک کو قانون کے مطابق جہاز رانی اور پرواز کی آزادی میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔ چین متعلقہ ممالک کے ساتھ تاریخی حقائق کا احترام کرتے ہوئے، ہمیشہ براہ راست مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے سمندر سے متعلق اختلافات کو سلجھانے پر قائم ہے۔ خطے سے باہر کے ممالک کو چاہیے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے خطے کے ممالک کی کوششوں کا احترام کریں نہ کہ تنازعات کو ہوا دیں اور فساد پیدا کریں۔ ایشیا بحر الکاہل کے ممالک “نیٹو کی ایشیا پیسیفک اسٹریٹجی” کو خوش آمدید نہیں کہتے، اور نہ ہی ایشیا بحر الکاہل خطے کو “نیٹو کے ایشیا پیسیفک ورژن ” کی ضرورت ہے۔
Trending
- حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ اور سعودی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- گولڈ میڈلسٹ لائبہ کا آخری پیغام سامنے آگیا، افسوسناک انکشاف
- عطاء تارڑ سے قومی ون ڈے کپتان شاہین آفریدی کی ملاقات
- بپاشا باسو کی چھ سال بعد اسکرین پر واپسی، ہنسل مہتا کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی